ملتان،11اپریل(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ای خدمت سینٹر میں نادرا کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ
ای خدمت سینٹر عوامی خدمت کا منصوبہ ہے،شہریوں کی سہولت کیلئے 134 سروسز ایک چھت تلے فراہم کی گئی ہیں،ای خدمت سینٹر میں نادرا کاؤنٹر کے قیام سے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی۔
فیصل ممتاز نے کہا کہ سینٹر میں اے ٹی ایم، کیش وصولی بارے بھی لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ کمشنر ملتان کو انچارج ای خدمت سینٹر عبد الروف نے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا ای خدمت سینٹر ملتان سے نادرا سروسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انچارج ای خدمت سینٹر نے کہا نئے، ڈپلیکیٹ، تجدید و ترمیم شدہ شناختی کارڈ حاصل کئے جاسکتے ہیں،بے فارم،فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ،جوینائل شناختی کارڈ، نائیکوپ (nicop) شناختی کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے اور کہا کہ دو سال میں1لاکھ41 ہزار 5سو29 درخواستیں نمٹائی گئیں ہیں۔











