ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گندم سنٹر پر باردانہ کی شفاف فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات

67

ملتان 11 اپریل )اے پی پی): ضلع بھر کے گندم سنٹر پر خریداری کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باردانہ کی شفاف فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا تحصیل شجاع آباد کا اچانک دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر نے گندم سنٹرز دائرہ پور اور سٹی سنٹر پر کسانوں سے ملاقات بھی کی اور ڈپٹی کمشنر نے باردانہ کی فراہمی اور گندم کے سٹاک کی بھی انسپکشن کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر بھی ہمراہ تھے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے بھر میں 193 ارب روپے کی گندم کی خریداری کررہی ہے،ضلع میں 1 لاکھ 84 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جائے گی اور کہا حکومت پنجاب نے 22سو روپے فی من گندم کا نرخ مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپن پالیسی کے تحت کسانوں کو باردانہ فراہم کرینگے،کسانوں کی محنت سے اگایا گیا ایک ایک دانہ حکومت خرید کرے گی اور کہا تمام گندم خریداری مراکز پر آن لائن سسٹم کے تحت ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔