کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا مدنی پارک،ولایت آباد رمضان بازاروں کا اچانک دورہ

19

ملتان،14اپریل(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا مدنی پارک،ولایت آباد رمضان بازاروں کا اچانک دورہ، کمشنر نے  مدنی پارک کے باہر بے ہنگم پارکنگ پر نوٹس لیا اور کہا رمضان بازار میں سٹالز کے پیچھے بھی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

کمشنر نے چینی، آٹے کی طلب و رسد کا سٹاک رجسٹر چیک کیا اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ہرگز لمبی قطاروں میں نا کھڑا ہونا پڑے اور کہا کہ حسب ضرورت کاؤنٹر کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔انہوں نے رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کا وافر سٹاک رکھنے کا حکم بھی جاری کیااور کہا کہ رمضان بازاروں کے باہر پانی جمع نا ہونے دیا جائے، کوڑا فوری تلف کریں۔

 کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی، رمضان بازاروں بارے بات چیت کی اس موقع پرایڈیشنل کمشنر سرفراز، اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری ان کے ہمراہ تھے۔