ملتان؛سڑکوں پر جابجا بکھری بجری بارے شہریوں کی شکایات پر ایکشن، بجری ہٹانے کی خصوصی مہم شروع

44

ملتان،14اپریل(اے پی پی):ملتان شہر میں مختلف سڑکوں پر جابجا بکھری بجری بارے شہریوں کی شکایات پر ایکشن،ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سڑکوں پر بکھری بجری ہٹانے کی خصوصی مہم شروع کردی ہے۔

شہریوں نے شکایت کی تھی کہ سڑکوں پر بکھری بجری سائیکل اور موٹرسائیکل کے حادثات کا باعث بنتی ہے اور خانیوال روڈ، باوا صفرا اور ممتاز آباد ایریا میں سڑکوں پر بکھری  بجری ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور لودھی کالونی،جسٹس حمید کالونی اور نواں شہر کے ایریا میں بھی سڑکوں کے اطرف میں پڑی بجری کو سمیٹا جارہا ہےاور سڑکوں کے ڈیوائیڈرز کے ساتھ پڑی بجری ہٹانے کے لئے فرنٹ بلیڈ ٹریکٹر استعمال کئے جارہے ہیں،شہر میں بجری کا کاروبار کرنیوالے  دکانداروں کو بجری اپنی دکان کی حدود میں رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور سڑکیں مرمت کرنیوالے کنٹریکٹرز کو بھی کام مکمل کرنے کے فورا” بعد  بجری اٹھانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔