گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی پرویز الٰہی سے ملاقات  چوہدری شجاعت حسین کی عیادت

38

لاہور11، اپریل ( اے پی پی ) :گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی پرویز الٰہی سے ملاقات  چوہدری شجاعت حسین کی عیادت بھی کی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تمام ارکان کے حوصلے بلند ہیں، آخری گیند تک لڑیں گے.چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی پنجاب کے لیے ووٹنگ کا انتظار ہے. ملاقات میں پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔