دیپالپور؛ قصور ملتان روڑ پر فرید کوٹ میں پٹرول پمپ پر آگ لگ  گئی، دو افراد زخمی

1

دیپالپور، 14 مئی   (اے پی پی ): قصور ملتان روڑ پر فرید کوٹ میں پٹرول پمپ پر آگ لگ  گئی ۔  ریسکیو1122اور فائربرگیڈ عملہ آگ بھجانے میں مصروف  ہے ۔آگ کی شدت میں اضافہ ہونے سے  قریبی دکانوں کو خالی کرا لیا گیاجبکہ  ریسکیوفائر ٹنڈرز کی مزید گاڑیاں بھی  طلب کر لی گئی ہیں ۔آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر زخمی  ہو گئے ہیں ، جنہیں   ہسپتال منتقل  کر دیا  گیا ہے ۔

سورس؛وی  این ایس،  دیپالپور