گرمی کی شدید لہر بارے جاری الرٹ کے پیش نظر،  ایم ڈبلیو ایم سی کے  سی ای او محمدفاروق ڈوگر کا ورکرز کے لئے نئے ڈیوٹی شیڈول کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایات

2

ملتان،10مئی2022(اے پی پی):گرمی کی شدید لہر بارے جاری الرٹ کے پیش نظر ایم ڈبلیو ایم سی نے ورکرز کا ڈیوٹی شیڈول تبدیل کرنیکی کی تیاری کرلی ہے اور کمپنی کے سی ای او محمدفاروق ڈوگر کا ورکرز کے لئے نئے ڈیوٹی شیڈول کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔

فاروق ڈوگر نے کہا کہ ورکرز کو صبح5 بجے صفائی ڈیوٹی پر طلب کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر شہر کی شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤبھی جلد  شروع کیا جائے اور کہا علی الصبح کام شروع کرنے سے ورکرز جلد اپنے ڈیوٹی اوقات مکمل کرسکیں گے ، کمپنی ورکرز کو شدید گرم موسم کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،ورکرز کی صحت اور جان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

سی ای او نے کہا کہ شہر اولیاء کی صفائی اور خوبصورتی ورکرز کی مرہون منت ہے اور کہا کمپنی ہیڈ آفس میں کام کرنے والے افسران اور سٹاف کے ڈیوٹی اوقات تبدیل نہیں ہونگے۔