آر پی اوبہاولپورصادق علی ڈوگر کاایک روزہ دورہ بہاولنگر،  کھلی کچہری لگائی ،  کرائم  اجلاس کی صدارت کی

17

بہاولنگر،27مئی(  اے پی پی ):ریجنل پو لیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر  نے بہاولنگر کا   ایک روزہ دورہ کیا۔ بہاولنگر آمد  پرڈی پی او فیصل گلزار نے  ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کمیانہ اور ایس ڈی پی اوز کے ہمراہ آر پی او بہاولپور کا استقبال کیا اور  پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔آر پی او بہاولپور نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

ریجنل پو لیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر   نے ڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا۔آرپی او نے کھلی کچہری میں آئے تمام شہریوں کے مسائل کو فرداً فرداً سنااور ان کی درخواستوں پرمتعلقہ افسران کو میرٹ پرفوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ۔

 بعد ازاں آر پی او بہاولپورنے ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں آ ر پی او نے کرائم کنٹرول کے حوالہ سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تما م مقدمات کی کارکردگی  کو تفصیلاً زیر غور لایا گیا اور مناسب ہدایات جاری کیں کہ مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بناتے ہوئے اندر معیاد یوم میرٹ پر یکسو کریں،مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ   رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید بہتر کریں اور تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔