رینالہ خورد،27مئی (ےپی پی): بازاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک سے انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی۔انجمن تاجران کے وفد نے ڈی پی او اوکاڑہ کو ضلع کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈی پی او عمر سعیدملک نے کہا کہ تاجران ملکی معیشت میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں، آپ ضلع اوکاڑہ میں امان وامن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
شیخ ریاض نے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہی ضلع اوکاڑہ کے امن وامان کے لیے انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ہم پولیس کا بھر پور ساتھ دیں گے۔جس پر ڈی پی او نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ آپ سب کا شہرہے ضلع میں امن وامان کی صورتحال بہترہوگی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔











