اسلام آباد، 20 مئی (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ڈی سیٹ ہونے والوں نے عمران خان کی سیاست کو اس ملک سے ڈی سیٹ کیا،مسلم لیگ ن تمام تر انتقامی کارروائیوں کے باوجود آج سرخرو ہے،توقع کرتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی جلد سنایاجائے گا۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد