اوکاڑہ؛گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلزکالج  کی طالبات نے دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کےنسخہ کاعقیدت سے دیدارکیا

4

اوکاڑہ،21مئی(اے پی پی ):گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے اوکاڑہ میں دنیا کے سب سے بڑے ہاتھ سے لکھے گئے قرآن مجید کی نمائش کا انعقادکیاگیا،31صفحات پر مشتمل یہ دیدہ زیب قرآن پاک 10فٹ لمبے اور ساڑھے 8فٹ چوڑے صفحات پر مشتمل ہے جس کو 435 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے۔ قرآن پاک کا یہ نادر نسخہ گورنمنٹ پوسٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں رکھا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع اوکاڑہ رائے ممتازعلی،وائس پرنسپل پروفیسر طاہرہ منہاس،پروفیسر عائشہ سلمان،پروفیسر سیّدہ فروہ نقوی، پروفیسر سعدیہ تہزین کالج سٹاف اور طالبات نے خطاطی میں منفرد انداز اختیار کرنے اور قرآن  پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر پیر امتیاز شاہ کو مبارکباد پیش کی اور انکے کام کو سراہا۔ طالبات نے دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کے اس نسخہ کا عقیدت سے دیدارکیا۔