پاکپتن؛ ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے ے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

7

پاکپتن،21 مئی  ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ  پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی، پولیو سے پاک پاکستان ہر شخص کی اولین ترجیح ہونا چاہیے، پولیو مہم کی کامیابی ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح کے اس کام میں اس انداز سے انجام دیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے،محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں طے شدہ ایس او پیز کے تحت کام کریں،صحت مند بچے تواناء پاکستان کی ضمانت ہیں۔

ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ  بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے، والدین، تمام طبقات کے لوگ،معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ، سول سو سائٹی کے ممبران بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے پلوا کر اپنا قومی فریضہ احسن طریقے سے ادا کریں۔

سی ای او ہیلتھ ڈی ایچ اے ڈاکٹر محمد احمد شہزاد نے کہاکہ پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے 1213ٹیمیں تشکیل دے د ی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو سی ایم اوز64، ایریا انچاج195، موبائل ٹیمیں 1087،فکسڈ ٹیمیں 85 اور  41ٹرانزٹ ٹیمیں انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

ڈپٹی  کمشنر احمر سہیل کیفی نے پولیس حکام کو ہدایات جاری کیں کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو فول پروف بنائیں اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکمے پولیو ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی کریں، پولیو ٹیموں کی چیکنگ کیلئے مربوط لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔انہوں  نے کہا کہ تمام ادارے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے اقدامات کریں، انسداد پولیو مہم میں کیے جانے والے اقدامات میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پولیو کا خاتمہ حکومتی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ  انسداد پولیو مہم کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے ہیلتھ حکام سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ پولیو سے بچاؤ کیلئے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے  ہر ممکن اقدام کریں اور اس سلسلہ میں عوامی نمائندوں اور دیگر علاقائی لوگو ں سے بھی تعاون حا صل کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد احمد شہزاد، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمد صدیق سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجودتھے۔