اکاڑہ:صارفین کو اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لئےضلع کی تینوں تحصیلوں میں 30 گھی سبسڈائرڈ سیلزپوائنٹس قائم ہوچکے ہیں ؛ ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ

21

اوکاڑہ،31مئی )اے پی پی) :ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدائیت پر ضلع بھر میں گھی سبسڈائزڈ سیلز پوائنٹس قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں پر عام صارفین کو مارکیٹ سے 30روپے فی کلو کم سبسڈائزڈ ریٹ پر گھی دستیاب ہو گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پنجاب حکومت عام صارفین کو اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے ضلع میں گھی سبسڈائزڈسیلز پوائنٹس پر گھی کی فروخت جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان سیلز پوائنٹس کی کڑی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال ،اسسٹنٹ کمشنرصاحبان،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی تاجر تنظیموں کے نمائندوں، گھی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں 30 گھی سبسڈائرڈ سیلزپوائنٹس قائم ہو چکے ہیں جن میں تحصیل اوکاڑہ میں 14تحصیل رینالہ میں 5اور تحصیل دیپالپور میں 11گھی سبسڈائزڈ سیلز پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پرعام صارفین کو مارکیٹ سے 30روپے فی کلو کم ریٹ پر گھی دستیاب ہو گا۔