ایف سی بلوچستان کی ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے متاثرہ پیر کوہ اور ملحقہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

10

 

راولپنڈی،19مئی  (اے پی پی):ایف سی بلوچستان کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے پیر کوہ اور ملحقہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 3063 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی جانب سے ہیضے کے 921 مریضوں کا علاج کیا گیا اور باقی کا دیگر بیماریوں کا علاج کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2000 سے زائد لیب ٹیسٹ کیے گئے۔ علاوہ ازیں مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی جاری ہے۔ ایف سی بلوچستان نئے واٹر پمپس اور ٹیوب ویل لگانے کے حوالے سے بھی  سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔