بارہ  کروڑ آبادی  کے  صوبے  میں قانون نافذ کرنے والے  اداروں  نے  بہترین کارکردگی   دکھائی ؛ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

12

سیالکوٹ،27مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی نے مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی،ہر طرح کے حربے اپنائے گئے، حملے کئے گئے۔ بارہ  کروڑ آبادی  کے  صوبے  میں قانون نافذ کرنے والے  اداروں  نے  بہترین کارکردگی   دکھائی۔

جمعہ کو ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا  کہ کانسٹیبل جاوید کے اہل خانہ کو دیکھ کر دل رنجیدہ ہے،اللہ تعالیٰ سب بچوں پر والدین کا سایہ قائم رکھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نہیں بلکہ باپ کی حیثیت سے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھنے آیا ہوں،چند روز قبل کانسٹیل کمال احمد کے گھر  بھی گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ 12 کروڑ عوام کے صوبے میں پولیس نے بہترین فرائض سرانجام دیئے، عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ صوبے کو امن کا گہوارہ بنائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈیڑھ ماہ سے گورنر اور کابینہ نہیں ہے۔