اسلام آباد، 12 مئی (اے پی پی ):ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت مسلسل جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام پر وزیر خارجہ نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ چینی قیادت نے سی پیک حوالے سے کام تیز کرنے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔











