بہاولنگر ،7مئی ( اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے اراضی ریکارڈ سنٹر بہاولنگر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی ۔
ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات، رجسٹری،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔
ریونیو عوامی خدمت کچہری تمام تحصیلوں میں بھی منعقد کی گئیں جہاں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے ۔
سورس : وی این ایس، بہاولنگر











