ٹوبہ ٹیک سنگھ، 10 مئی(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی گوجرہ احمد یار کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ اعجاز حسین ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے پتنگ فروش4ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے610پتنگیں اور کیمیکل لگی قاتل ڈور کی40چرخیاں برآمد ہوئیں۔
پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے محلہ سلطان پورہ گوجرہ میں کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم عدنان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 300پتنگیں اور کیمیکل لگی قاتل ڈور کی40چرخیاں برآمد ہوئیں۔
دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے پتنگ فروش ملزم واصف کو قابو کیا جس کے قبضہ سے200پتنگیں برآمد ہوئیں۔تیسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے پتنگ فروش ملزم شہزاد کو قابو کیا جس کے قبضہ سے60پتنگیں بر آمد ہوئیں۔
اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران پولیس ٹیم نے پتنگ فروش ملزم ارسلان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے50پتنگیں برآمد ہوئیں۔
تما م ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔











