جلال پورپیروالہ، 12 مئی (اے پی پی ):دریائے ستلج سے ملحقہ جلال پور کے مواضعات میں جانوروں کے حفاظتی ٹیکوں کی جاری مہم کو چیک کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے ایف اے او مشن نے دورہ کیا ،مویشی پال حضرات سے ملاقات کی اور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں کی کارکردگی بارے دریافت کیا۔
اقوام متحدہ کے مشن نے لائیو سٹاک کے ٹیموں کی تعریف کی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جانوروں کی بیماریوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور گوشت کی ایکسپورٹ کو بڑھا کر قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔