جمعہ کا دن “یوم اخوت و رواداری” کے طور پر منایا جائے گا ؛ حافظ طاہر اشرفی

5

لاہور، 22 مئی ( اے پی پی ): پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ قوم کو متحد کریں ، ملک بھر میں استحکام پاکستان علماء کنونشن منعقد کروائے جائیں گے، جمعہ کا دن “یوم اخوت و رواداری” کے طور پر منایا جائے گا ،جو زبان جلسوں اور سوشل میڈیا پر استعمال ہو رہی ہے وہ مذہبی و سیاسی قیادت کے شایان شان نہیں ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار  کو  یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عدم رواداری کے رویوں کی نفی کرنی چاہئے،وزیراعظم اور سیاستدان مفاہمت اور رواداری کا راستہ کھولیں، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ قومی کانفرنس بلا کر رواداری پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا جائیگا،پاکستان علماء کونسل کا دس رکنی وفد تمام جماعتوں کے پاس جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ جو زبان جلسوں اور سوشل میڈیا پر استعمال ہو رہی ہے،  وہ مذہبی و سیاست لیڈرشپ کے شایان شان نہیں،عمران خان جیسے قد کاٹھ والے شخص سے مریم نواز شریف بارے تقریر زیب نہیں دیتی تھی۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ملکی سلامتی اداروں کیخلاف پلاننگ کے تحت مہم چلائی جا رہی ہےکل تک جو کہتے تھے کہ پاک فوج سیاست میں نہ آئے آج کہتے ہیں کہ وہ کردار ادا کیوں نہیں کرتی آج پاکستان میں امن قوم اور فوج کے اتحاد سے ہے،وفاقی شرعی عدالت نے سود پر جو فیصلہ دیا ہے اس پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

سورس:وی  این ایس، لاہور