سکھر؛ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع،90 ہزار 459 سے زائد طلباء و طالبات امتحان دے رہے ہیں

16

سکھر،18مئی (اے پی پی):تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری، آج میٹرک کے انگلش کا پیپر لیا جا رہا ہے،سیکریٹری بورڈ رفیق احمد کے مطابق سکھر، گھوٹکی اور خیرپور اضلاع میں دسویں جماعت کے 44ہزار طلباء امتحان دے رہے ہیں، ٹوٹل 90 ہزار 459 طلباء و طالبات نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات دے رہے ہیں، سکھر کے تین اضلاع میں 187 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، 27 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

امتحانات کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے،سیکریٹری بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔