سکھر،15 مئی(اے پی پی): سی ٹی ڈی سکھر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی سکھر کا کہنا ہے کہ سکھر کے قریب کندھرا لنک روڈ پر دوران گشت کالعدم تنظیم داعش کے اہم دہشت گرد عابد گورگیج کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار کئے گئے دہشتگرد سے چار دستی بم، 10 ڈیٹو نیٹر اور وائر برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد 23 جنوری کو اوباوڑو خودکش دھماکے میں بھی ملوث تھے، اس خودکش دھماکے میں دہشتگرد کے دو ساتھی عبدالحمید اور امام الدین پتافی مارے گئے تھے، گرفتار دہشتگرد نے خود کش جیکٹ اور بم بنانے کی تربیت حاصل کر رکھی ہے، دہشتگرد سے تفتیش جاری ہے۔
سورس: وی این ایس، سکھر











