سکھر،30مئی(اے پی پی):سی ٹی ڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پولیس سکھر کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس سکھر نے دو ملزمان وسیم میرانی اور سید ذیشان کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری مین شکارپور روڈ سے عمل میں آئی ہے، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔
گرفتار ملزمان اپنے فرار ہونے والے ساتھیوں کے ساتھ کھڑے تھے، موبائل کو دیکھ کر انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے فرار ساتھیوں کے نام ابراہیم گڈانی اور عبدالباسط کمبوہ بتائے ہیں،ملزمان سندھ میں ناجائز اسلحے کی ٹرانسپورٹیشن میں ملوث رہے ہیں۔











