ملتان،30 مئی(اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کارڈیالوجی کے زیر تعمیر توسیعی بلاک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عامر خٹک نے کہا کہ بار بار تکمیل کی ڈیڈ لائن تبدیل کرنے سے ادارے کی ساکھ کو نقصان ہوتا ہے اور انہوں نےٹھیکیدار کو ڈبل شفٹ میں کام کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ روزانہ رات میں دورہ کر کے تعمیراتی کام کا ازخود جائزہ لوں گا۔
کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کسی قسم کی سستی، لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، منصوبے کے ریوائس ریٹ عوام کے ٹیکس کے پیسے کا ضیاع ہے اور کہا کہ متعلقہ محکمے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے منصوبے کی جلد تکمیل میں کردار ادا کریں۔
کمشنر نے گراؤنڈ فلور، پارکنگ، فرسٹ فلور کی فوری تکمیل کا حکم بھی دیا۔
محکمہ بلڈنگ افسران نے بریفنگ دی۔











