سیاحوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لایا جائے؛وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

18

مری ،17مئی  (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سیاحوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لایا جائے، انتظامیہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو صحت مند تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کرے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے  مری  کا دورہ  کیاجہاں ان کی زیرصدارت گورنمنٹ ہائوس مری کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا، اجلاس میں لوکل انتظامیہ اور دیگر اداروں کے سربراہان موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی ظہیر انور جپہ نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کو پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی کارگردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 وزیر اعلی نے پی ایچ اے کی کارگردگی کو سراہا اور ہدایات جاری کیں کہ راولپنڈی اور مری کے شہریوں کو صحت افزا اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ مری اور راولپنڈی شہر کو پھولوں سے سجایا جائے  تاکہ سیاحوں کو سرسبزو شاداب ماحول میسر آسکے۔