ضلع خوشاب  کی  ترقیا تی سکیموں  بارے موجود ہ حکومت کے نمائندوں سے مشاورت کی جائیگی؛ ڈپٹی کمشنر  نوید احمد

2

جوھرآباد،21 مئی  (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر  نوید احمد نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں ترقیا تی سکیمیں شروع کرنے اور  جاری  سکیموں کے بارے موجود ہ حکومت کے نمائندوں سے مشاورت کی جائیگی ان کی تجا ویز ہمارے لئے مقد م ہو گی۔ان کی جانب سے دی گئی تجا ویز کے مطا بق تر قیا تی سکیموں پر کام ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر نو یدا حمد ڈی سی کانفرنس روم میں ڈویلپمنٹ ریویو سے متعلق  منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے ان خیالات کا اظہار کرر ہے تھے۔اجلاس میں سابقہ پارلیمنٹر ین شاکر بشیر اعوان،عزیر ملک،غلام رسول سنگھا،سابق ضلع ناظم امیر حید ر سنگھا،اے ڈی سی (جی) چوہدری احسان اللہ کے علا وہ قومی تعمیر کے محکموں کے سربراہان اور افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے حکومتی نمائندوں کو ضلعی ترقیا تی سکیموں کے بارے تفصیل سے آ گاہ کر نا ہے اس کے بعد ایک اجلاس ہوگا جس میں حکومتی نمائندے حلقہ وائز اپنی اپنی تجا ویز دیں گے جس پر مکمل تعمیل کی جائے گی۔

قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر نے حلقہ وائز کل مجمو عی 481 سکیموں کے بارے،سکیموں پرکئے گئے کل اخرا جات،بیلنس اور پروگراس کے بارے تفصیل سے آ گاہی دی۔اجلاس میں خوشاب کی واٹر سپلا ئی سکیم میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے بارے ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی کی بار بار لو ڈ شیڈنگ کے با عث پا نی کی دستیا بی میں رکاو ٹ ہے تاہم جونہی بجلی کی ترسیل درست ہو گی تو یہ ایشو بھی ختم ہو جائے گا۔