پاکپتن؛ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم ، شہری   ہیلپ لائن921020 پر رابطہ کرسکتے ہیں

3

پاکپتن،21 مئی (اے پی پی): عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور کسی بھی آفت اور نا گہانی صورت حال سے نمٹنے  کیلئے  ڈی سی آفس  میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل  پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فیصل فرید نے ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی کے ہمراہ کیا۔ڈسٹرکٹ آپریشن ایمرجنسی سینٹر کے قیام کا مقصد کسی بھی آفت اور ناگہانی صورت حال میں شہریوں کو فوری سروس فراہم کرنا ہے۔شہری کسی ناگہانی آفت یا ہنگامی صورت حال میں PDMA کی ہیلپ لائن921020 پر رابطہ کرسکتے ہیں جہاں چوبیس گھنٹے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کا عملہ ان کی رہنمائی اور مدد کے لئیے تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کو جدید ترین سہولیات وڈیو،میڈیا وال،بائیو میٹرک مشین،کمپیوٹر،سولر سسٹم سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔