اسلام آباد ، 12 مئی (اے پی پی ): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے 25 ہزار ارب روپے ریکارڈ قرض لیا، کارکردگی بتانے کو 4 سیکینڈ بھی نہیں۔
جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میری اپیل کو 10 ماہ ہوچکے، نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔انہوں نے کہا کہ چار سال معیشت کی تباہی کرنے والے ذمہ داری چار ہفتوں کی حکومت پر ڈال رہے ہیں۔











