اسلام آباد ، 14 مئی (اے پی پی ): گرمی میں شدت کے باعث مختلف مشروبات کا استعمال بڑھ گیا ہے،جڑواں شہروں میں جگہ جگہ مختلف رنگوں کے مشروبات کے ٹھیلے سج چکے ہیں۔خصوصاً سکولوں کے سامنے لگے ٹھیلوں پر بچوں کا خاصا رش نظر آتا ہے، کم قیمت میں غیر معیاری طور پر تیار کئے گئے یہ مشروبات ہر عمر کے لوگوں کی صحت کےلئے نقصان دہ ہیں،ان مشروبات کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں اور صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا،یہی وجہ ہے اس موسم میں گلے، پیٹ اور اسی طرح کے دیگر امراض کا پھیلاؤ بڑھ جاتا ہے ، بچے اور بڑی عمر کے افراد خصوصی طور پر متاثر ہوتے ہیں، اس موسم میں کھانے پینے کی اشیاء میں خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، ان مشروبات کے استعمال کی بجائے بچوں کو گھر کے بنے مشروبات کے استعمال کی جانب راغب کرنا چاہیے تاکہ اس شدید موسم میں صحت اور ذائقہ دونوں سے مستفید ہوا جا سکے۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد