ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لئے تمام مؤثر اقدامات کئے جائیں؛ ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدا یت

2

اٹک،14 مئی (اے پی پی):حکومتِ پنجاب کے مقررکردہ ایس او پیز کے مطابق اینٹی ڈینگی ایکشن پلان کی ترجیحات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم سندھو نے ضلعی و تحصیل سطح پر سرکاری محکموں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈینگی سیزن کے پیش نظر سرویلنس سسٹم کو پوری طرح مستحکم رکھتے ہوئے ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لئے تمام مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے یہ ہدایات  ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی (ڈرک) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور دیگر معاون محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ وزٹس کے دوران ٹائر شاپس کی متواتر چیکنگ کی جائے اور شاپس مالکان کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ وہ ٹائرز ہرگز باہر نہ رکھیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور دیگر معاون محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ وزٹس کے دوران ٹائر شاپس کی متواتر چیکنگ کی جائے اور شاپس مالکان کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ وہ ٹائرز ہرگز باہر نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پانی جمع ہونے کے جملہ ذرائع کا مستقل خاتمہ اور ویکٹر سرویلنس کے دوران ملنے والے لاروا کی فوری تلفی سب سے اہم ہے۔

ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم سندھو نے پٹرول پمپس، گوداموں، جنک یارڈ ز سمیت ہاٹ سپاٹس پر اینٹی ڈینگی ایکشن پلان کے ایس او پیز کے مطابق سرویلنس مکمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں درکار راہنمائی کے لئے تمام محکموں کے افسران محکمہ صحت سے قریبی رابطہ رکھیں۔انہوں نے ڈینگی کی افزائش کا باعث بننے والے عوامل کے مکمل سد باب کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹی کے جملہ معاون شعبوں کے افسران کو تاکید کی کہ اس ضمن میں مؤثر سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے میونسپل کمیٹیوں کے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ متعلقہ علاقوں میں ڈرینج اور عمومی صفائی کے عمدہ انتظامات روزانہ بنیادوں پر برقرار رکھتے ہوئے ڈینگی فری ماحول کی ترویج پر کامل توجہ مرکوز رکھی جائے۔

سورس:و ی این ایس، اٹک