محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں ہیضہ اور کولرا کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس منعقد

2

لاہور۔19 مئی ( اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں ہیضہ اور کولرا کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹر جمشید اور محکمہ صحت سے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے ہیضہ اور کولرا کے سدباب کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس میں  اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت سے کولراٹیسٹ کیلئے لیب کی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہےمحکمہ صحت کو نجی ہسپتالوں اور لیبز کیلئے مشترکہ ڈیش بورڈ ڈیزائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  ٹیسٹنگ کے حوالے سے پنجاب بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی صلاحیت بڑھانے پر کام جاری ہے۔