مری ؛ ریسکیو 1122 ایمرجنسی میڈیکل کور پلان کے مطابق اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دینے میں مصروف

20

مری،27 مئی (اے پی پی): گرمائی سیزن شروع ہوتے ہی ریسکیو اہلکار ایمرجنسی میڈیکل کور پلان کے مطابق اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں، امدادی ہیلپ لائن 1122 مری کنٹرول روم میں موصول ہونےوالی ہر ایک ایمرجنسی کال پر ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔مختلف سیاختی مقامات اور رش والے مقامات پر ریسکیو 1122 مری کی آپریشنل ٹیمیں  شہریوں کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔

شہری ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں،زیادہ سپیڈ سے اجتناب کیا جاۓ،موٹر سائیکل سوار ہلمٹ کا استعمال لازمی کریں، ریسکیو 1122 کی امدادی ہیلپ لائن 1122 عوام الناس کی مدد کے لیے  چوبیس  گھنٹے  آپریشنل رہتی ہے ،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے موبائل سے بروقت 1122 ملائیں ۔