پاکپتن ؛ ڈی پی او  نصیب اللہ خان کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

9

پاکپتن،27 مئی  (اے پی پی ):ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کی سربراہی میں جمعہ  کو  یہاں  امروز ڈی پی او آفس پاکپتن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔کرائم میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن پاکپتن محمد اکرم خان نیازی، ایس ڈی پی او صدر سرکل ضیاء الحق اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے شرکت کی۔

میٹنگ میں سنگین مقدمات کی یکسوئی، زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی،مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کی بابت اپ ڈیٹ پراگریس اور تفتیش کے مراحل کی بابت رپورٹ طلب کی گئی اور تمام مقدمات کو ٹائم فریم کے اندر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔