مری ٹورازم پولیس کی اپنے قیام کے پہلے روز زبردست عوامی خدمت، سیاحوں کا خراج تحسین

59

مری،یکم مئی(اے پی پی):مری ٹورازم پولیس نے اپنے قیام کے پہلے روز زبردست عوامی خدمت کی۔جس پر سیاحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ٹورازم پولیس نے ایک گمشدہ بچی کو تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا۔مری ٹورازم پولیس نے ایک گمشدہ نوجوان کو بھی تلاش کیا جبکہ مری آئے سیاحوں کی 03 گاڑیوں کو خرابی کی صورت میں مدد فراہم کی گئی اورمری آنے والی متعدد سیاح فیملیز کو درست راستے کے حوالے سے مناسب راہنمائی فراہم کی گئی۔مری ٹورازم پولیس نے ایک شخص کو ریسکیو ادارے کے تعاون سے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

مری ٹورازم پولیس کی سروسز پر سیاح فیملیز اور مقامی افراد نے پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مری ٹورازم پولیس 24/7 سیاحوں کی خدمت اور سہولت کے لئے فرائض سرانجام دے رہی ہے،مری آنے والے سیاح کسی بھی ایمرجنسی یا پریشانی کی صورت میں مری ٹورازم پولیس یا ہماری ہیلپ لائن 15 اور 1757 پر رابطہ کریں۔

سورس: وی این ایس، مری