سفیرظہیر اسلم جنجوعہ کی بیلجیم اور لکسمبرک میں مقیم پاکستانی برادری کے تمام افراد کو عید الفطر کی  مبارکباد

10

بیلجیئم،02 مئی(اے پی پی):سفیر پاکستان برائے بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین  ظہیر اسلم جنجوعہ نے عید الفطر  1443 ہجری کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں بیلجیم اور لکسمبرک میں مقیم پاکستانی برادری کے تمام افراد کو عید الفطر کی  مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ  عیدالفطر کا تہوار اسلامی تہذیب ، ثقافت اور ملی روایات کی علامت ہے۔ یہ دن ایثار، ہمدردی، تقویٰ  اور احترامِ انسانیت کا پیغام  دیتا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سفیرظہیر اسلم جنجوعہ نے کہا کہ آئیے ،عید کے اس پر مسرت موقع پر اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم باہمی ہمدردی اور  رواداری کے جذبے کو پس پشت نہیں ڈالیں گے اور اس خوشی کے موقع پر  ضرورتمندوں، کو  اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ہوئے عید کو سادہ اور پُر وقار   طریقے  سے منائیں گے۔  اللہ تعالی آپ کو عید کے  بابرکت موقع پر خوشی، امن اور مسرت عطا فرمائے اور وطن عزیز  کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔آمین۔