مظفر گڑھ؛ دوران ڈکیتی نویں جماعت کے طالب علم کے قتل کا معمہ حل، تین ملزمان گرفتار

8

 

مظفر گڑھ، 31 مئی (اے پی پی ):تحصیل علی پور کے تھانہ صدر علی پور میں دوران ڈکیتی نویں جماعت کے طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا  ہے  اور  تین ملزمان  گرفتار  ہو  گئے ہیں ۔

ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ  نے  پریس کانفرنس کرتے   ہوئے بتایا کہ  نامعلوم ملزمان نے 14 سالہ محمد عارف کو دوران ڈکیتی فائر مار کر قتل کیا تھا اور    ملزمان   موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی پی اومظفرگڑھ طارق ولایت نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے   ایس پی انویسٹی گیشن ضیاءاللہ کے زیرنگرانی اسپیشل ٹیم تشکیل دی، اسپیشل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا ، تینوں ملزمان کی شناخت بذریعہ شناخت پریڈ ممکن ہوسکی، تینوں ملزمان 15 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

 ایس پی انویسٹی گیشن ضیاءاللہ  نے بتایا کہ ملزمان سے پسٹل30 بور،کلاشنکوف، رپیٹر اور نقد رقم ایک لاکھ اسی ہزارروپے بھی  برآمد کئے  گئے  ہیں ،ملزمان الطاف ،بلال اور اسلم واردات کرنے کے بعد ایران فرار ہو جاتے تھے۔ انہوں نے  کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی ایس پی علی پور منور بزداراور ایس ایچ او صدر علی پور جام سجاد کیس ٹریس کرنے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔