اسلام آباد، 31 مئی (اے پی پی ):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ آصف زرداری اور ملک ریاض کی گفتگو لیک کرنے والے بتائیں، صابق صدر کے فون کون ریکارڈ کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف وفاق پر حملہ کی دھمکی کی بنیاد پر آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ بننا چاہئے۔











