ملاکنڈ،02مئی(اے پی پی): صوبہ خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کیطرح ضلع ملاکنڈ میں بھی عید الفطر مذہبی، جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کےساتھ منائی جا رہی ہے۔سخاکوٹ، درگئی اور دیگر علاقوں کے عیدگاہوں اور بڑے مساجد میں عید الفطر کے اجتماعات منعقد ہوئے اور نماز عید ادا کی گئی،اس موقع پر ملک کے سالمیت استحکام و خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ نماز عید کے موقع پر پورے دنیا کے مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی۔