ملتان، 28 مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ محمد سیف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز مبشر رحمان نے جگو والا این ایل سی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے اچار یونٹ کو 50 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ اچار یونٹ سے 6,000 کلو فنگس زدہ اور بدبودار اچار برآمد کرکے تلف کردیا گیا ہے ، فوڈ سیفٹی ٹیم نے زہریلے اچار کو ڈمپنگ سائیٹ پر تلف کیا اور مضر صحت اچار سٹور کرنے پر فیکٹری کو 50 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے، پھپھوندی لگے اور بدبودار اچار کو کیمیکل ڈرمز میں سٹور کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سٹوریج ایریا میں انتہائی گندگی اور حشرات کی بھرمار پائی گئی ہے ، غیر معیاری اچار ڈبوں میں پیک کرکے ملتان اور مضافاتی علاقوں میں سپر سٹورز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں سے آہنے ہاتھوں نمٹیں گے۔











