ملتان؛ماڈل ٹاؤن چوک پر  تاریخی یادگار کا افتتاح کر دیا گیا

51

ملتان، 07 مئی(اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے  شہر اولیاء کی خوبصورتی کے سفر کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، اس سلسلے میں ایس پی چوک اور بابر چوک کے بعد ماڈل ٹاؤن چوک پر بھی تاریخی یادگار قائم کردی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروقار تقریب میں ماڈل ٹاؤن یادگار کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر کے مرکزی چوکوں کو دیدہ زیب بنانے کیلئے  یادگاروں پر کام جاری ہے۔ایس پی چوک،بابر چوک اور ماڈل ٹاؤن چوک یادگار مکمل ہوچکی ہیں جو کہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں میں سرکاری وسائل کے بجائے نجی سیکٹر کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔

عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے چوک،سہو چوک اور ڈیرہ اڈا چوک یادگار جلد مکمل ہونگی جبکہ شہر اولیاء کے فلائی اوورز اور شاہراہوں پر خوبصورت لائیٹس بھی لگادی گئیں ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ضلعی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سورس: وی این ایس، ملتان