ملتان؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا پبلک ویلفئیر اقدامات کی جانچ کیلئے یوسی 40,41 کا دورہ

16

ملتان، 18 مئی (اے پی پی ):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پبلک ویلفئیر اقدامات کی جانچ کیلئے علی الصبح  یوسی 40,41 کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ولایت آباد پارک، لیڈیز پارک کا بھی دورہ کیا اور وال چاکنگ کرنے والے افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایت کی۔

 کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کیے اور انتظامیہ کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژن میں 2288 گٹروں کے ڈھکن تبدیل،5257 سٹریٹ لائٹس فعال کی گئیں ہیں اور  3953 نالیاں،12196 سیورج لائنوں کی مکمل صفائی کروائی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا ڈویژن سے 115065.5 میٹرک ٹن کوڑا مناسب طریقے سے تلف کیا گیا ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی کے احکامات پر پبلک ویلفئیر اقدامات ڈویژن بھر میں جاری ہیں جبکہ 40 کھیلوں کے میدان، 76.132 کلومیٹر گرین بیلٹس کی تزین و آرائش مکمل کی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1357 خطرناک بل بورڈز ہٹائے گئے، 4731 مقامات سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر ارشاد نے شہریوں کو شہر کی خوبصورتی میں مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی اور  واسا کو صاف پانی کے پائیپوں کی لیکج کو فوری مرمت کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پارکوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہر کے 48 پارکوں کے دوروں کے2 راؤنڈز مکمل کر چکا، تیسرا جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں نکل کر عوامی مسائل کا ادراک کر کے بہتری لائی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ میجمنٹ کمپنی سیکنڈ شفٹ میں بھرپور استعداد کار سے کام کرے۔

اس موقع پر واسا، ویسٹ میجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے، کارپوریشن حکام ہمراہ تھے۔