ملتان؛ معروف کالم نگار و  ادیب خالد مسعود خان کو خراج تحسین،گھر پر اعزازی تعارفی تختی نصب کردی گئی

14

ملتان ،07 مئی (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک اور لیجنڈ ادبی شخصیت کی خدمات کو خراج تحسین،معروف کالم نگار و  ادیب خالد مسعود خان کے گھر پر اعزازی تعارفی تختی نصب کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلعی حکام کے ہمراہ اعزازی تختی نصب کی۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ خالد مسعود خان کی شاعری کی پوری دنیا متعرف ہے ، ضلعی انتظامیہ نے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی ادنی کاوش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار تمام نامور شخصیات کے گھروں پر اعزازی پلیٹس لگائیں گے۔

معروف کالم نگار و  ادیب خالد مسعود خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو تشکر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، حکومت کے اقدام سے ہر شعبے کے فرد کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے جبکہ شہر اولیاء کی ادبی شخصیات  بھی تقریب میں موجود تھیں۔