ضلعی انتظامیہ کی ریونیو شکایات کے ازالے کیلئے اوپن ڈور پالیسی

9

ملتان،07مئی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی ریونیو شکایات کے ازالے کیلئے اوپن ڈور پالیسی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا اور پٹواری اور اسسٹنٹ کمشنرز تک تمام ریونیو افسران کچہری میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر 100 سے زائد درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے  کہا حکومت پنجاب نے ہر ماہ ریونیو کچہری کے انعقاد کا حکم دیا ہے اور کہا کہ شہری فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ریونیو کچہری سے مستفید ہورہے ہیں۔