ملتان، 12مئی(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آف روڈ گاڑیوں کی مرمت کا کام تیز کر دیا گیا ہےجبکہ
کمپنی ورکشاپ نے6 گاڑیاں آن روڈ کردی ہیں ۔
کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام گاڑیاں آن روڈ کرنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔اس حوالے سے نے بتایا کہ کمپنی کی تمام گاڑیوں کو آن روڈ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی فراہمی کے لئے باقاعدہ ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں اور گاڑیوں کی مرمت کمپنی ورکشاپ میں کی جارہی ہے جہاں تمام ضروری ٹولز فراہم کردئیے گئے ہیں۔
سی ای اومحمد فاروق ڈوگر نے بتایا کہ ہر گاڑی کی مرمت کے لئے ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لوڈر رکشوں کی باڈی کی مرمت کا کام بھی کمپنی ورکشاپ میں کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے موقع پر زیر مرمت 5 بڑی گاڑیاں آن روڈ کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں بہترین صفائی کے لئے تمام مشینری کا آن روڈ ہونا ضروری ہے۔











