ملتان 09 مئی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اولڈ ایج ہوم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی توسیع کا مقصد بزرگ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ، نئے اولڈ ایج ہوم میں 70 بزرگ و خواتین رہائش پذیر ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے تعاون سے اولڈ ایج ہوم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے سہارا بزرگوں کو قیام و طعام کی مثالی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
خواجہ سہیل طفیل سئنیر نائب صدر،نوید اقبال چغتائی نائب صدر، میاں راشد اقبال،شیخ فیصل سعید بھی شریک ہوئے۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور چیمبر کے عہدیدار بھی موجود تھے۔











