ملتان؛ کسانوں کی سہولت کیلئے گندم خریداری ٹارگٹ میں اضافے کا فیصلہ

31

ملتان ،06 مئی (اے پی پی ):  کسانوں کی سہولت کیلئے گندم خریداری ٹارگٹ میں اضافے کا فیصلہ ،ضلعی انتظامیہ نے مزیدگندم خریداری کیلئے سنٹرز کو مزید فعال کردیا۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں فلور ملز مالکان کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا فلور ملز نئے گندم خریداری ٹارگٹ پورا کرنے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ۔انہوں نے  کہا کہ  رمضان بازاروں میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی پر فلور ملز کے شکر گزار ہیں ، ضلع بھر میں گندم کی قلت پیدا نہیں ہونے دینگے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فلور ملز کا گندم سٹاک و سپلائی چین مانیٹر کرے گی ، فلور ملز گندم کے ریٹ میں غیر معمولی تبدیلی نہ آنے دیں۔ انہوں نے  مزید کہا کہ گندم پالیسی کی خلاف ورزی پر فلور ملز کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

سورس : وی این ایس ، ملتان