ملتان، 23 مئی (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک چارج سنبھالتے ہی گڈ گورننس کیلئے سرگرم ہوگئے انہوں نے کمشنر آفس میں اوپن ڈور پالیسی اور فائل ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ کی ہدایت دیتے ہوئے کمشنر آفس کے افسران و اہلکاروں کو عوامی خدمت کا ٹاسک سونپ دیا۔
پیر کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت میں کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی محکموں سے پہلے اپنے آفس کی کارکردگی کا آڈٹ کرونگا،روایتی کلچر کو ختم کرکے اوپن ڈور پالیسی نافذ کی جائے،کسی شہری سے برا سلوک کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس حکومت کا فیس ہے، بہتر امیج کیلئے شہریوں سے نرم رویہ اپنائیں۔
کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کمشنر آفس سے غیر متعلقہ شکایت بارے شہری کو مکمل گائیڈ کیا جائے اور متعلقہ محکمہ کو آگاہ کریں۔ فائل ٹریکنگ میکنزم مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں، دفاتر اور پورے سسٹم پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔











