وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال چوہدری کی ملاقات

33

لاہور،09مئی (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال چوہدری نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورعمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے وفاقی وزیر احسن اقبال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے آئے ہیں اورحل کر کے دم لیں گےعوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی صورت میں ملک پر فتنہ مسلط تھا،اس کے جا نے پر عوام خوش ہے۔