لاہور، 27 مئی ( اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا، وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کامعائنہ کیا اور مریضوں اور تیمارداروں سے طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیر اعلی حمزہ شہباز نے چلڈرن وارڈز میں زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ماوں سے علاج معالجہ کی سہولتوں کا پوچھا اور زیر علاج بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں داخل ہر مریض کو بروقت بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائےمیں دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑا ہوں پوری کوشش کروں گا کہ ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شفا خانے بناو عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے ۔











