ٹوبہ ٹیک سنگھ،23 مئی (اے پی پی):ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے ، پانچ سال سے کم عمر چار لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، جس کیلئے 12 سو سے زائد ٹیمیں اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے لاری اڈہ ریلوے اسٹیشن اور دوسرے پبلک مقامات پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔











